Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، نواز شریف، یاسمین راشد کے این اے 130 سے کاغذات جمع – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، نواز شریف، یاسمین راشد کے این اے 130 سے کاغذات جمع

اسلام آباد: الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مشکل مرحلہ مکمل ہوگیا۔

قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں نے آج بھی کاغذات جمع کرائے۔ کاغذات جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع سے رش ختم ہوگیا تھا۔

اتوار کی چھٹی کے باوجود ملک بھر میں تمام ریٹرننگ، اسسٹنٹ افسران اور عملہ آر او آفس میں حاضر رہے۔ اس موقع پر ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔

کل 25 دسمبر سے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ نواز شریف کے کورنگ امیدوار بلال یسین ہیں۔ نواز شریف کو 26 دسمبر کو اسکروٹنی کیلئے بلا لیا گیا

این اے 130 سے تحریک انصاف کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *