Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ، ہزاروں طلباء کی شرکت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الخدمت بنو قابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ، ہزاروں طلباء کی شرکت

لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے بنو قابل پروگرام کے تحت کراچی اور لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹیسٹ میں ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ میں کامیاب بچوں اور بچیوں کو 10 اسکل ڈویلپمنٹ سنٹرز میں فری آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔

میگا ایونٹ میں سابق ممبر قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمداسلم، ایچ ای سی کنسلٹنٹ ڈاکٹر آفاق حسین، ضلعی صدر حامد اطہرملک، ڈائریکٹر بنو قابل اسلام آباد الطاف شیر، امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور سینیئر منیجر میڈیا ریلیشنز الخدمت شعیب ہاشمی سمیت الخدمت کے دیگر ذمہ داران، ماہرین تعلیم، دانشوروں نے شرکت کی۔

میاں اسلم نے اِس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے بنو قابل پروگرام کے ذریعے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ جلد اس پروگرام کے ذریعے نوجوان نہ صرف وہ اپنی فیملی کو غربت سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے بلکہ وطنِ عزیز کے لئے زرمبادلہ کما کر قومی خدمت بھی سرانجام دیں گے۔

ضلعی صدر حامد اطہر ملک نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی آبادی کا 70 فیصد ہیں۔ لاکھوں نوجوان اپنے بہتر مستقبل اور نوکریوں کی تلاش میں ہیں۔ الخدمت بنو قابل قابل پروگرام کے ذریعے ان نوجوانوں کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی کوشش ہے پاکستانی نوجوان روزگار تلاش کرنے کی بجائے روزگار دینے والے بنیں۔

بنو قابل اسلام آباد کے ڈائریکٹر الطاف شیر نے بتایا کہ صرف اسلام آباد میں آئی ٹی اور ووکیشنل سمیت دیگر فری کورسز کیلئے 12 ہزار نوجوانوں نے خود رجسٹر کیا۔ ابتدائی طور پر اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکورٹی، گرافک اینڈ موشن ڈیزائن اور دیگر مہارتوں پر مبنی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔

ایچ ای سی کنسلٹنٹ ڈاکٹر آفاق نے اس موقع پر کہا کہ پیسے کمانا زندگی گزارنے کے لئے بہت ضروری ہے مگر اخلاقیات کا دامن کبھی ہاتھ سے نا چھوٹے۔ یہ صرف نوجوانوں کی خدمت نہیں بلکہ پوری ملک و قوم کی خدمت ہے۔ اس موقع پر ٹیسٹ میں شریک نوجوانوں نے الخدمت کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ وہ اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کیلئے بھی کوشاں رہیں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *