Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سال نو کی آمد پر فائرنگ اور دنگا کرنے والوں پر اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا، کراچی پولیس چیف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سال نو کی آمد پر فائرنگ اور دنگا کرنے والوں پر اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس کے چیف خادم حسین رند نے اعلان کیا ہے کہ سال نو کی آمد پر ہوائی فائرنگ اور دنگا کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

خادم حسین رند نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے متعلق ویڈیو بیان جاری کر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ نیو ایئر کی خوشی پوری دنیا میں منائی جاتی ہے لیکن ہمارے یہاں اس رات کو ہوائی فائرنگ کی جاتی اور دنگے فساد ہوتے ہیں، جس میں لوگوں کی جانیں جاتیں اور کئی زخمی بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے نئے سال میں پولیس کی جانب سے خاص اقدامات کیے گئے ہیں ، شہری بلکل نئے سال کی خوشیاں منائیں لیکن کسی کے لیے تکلیف کا باعث نہ بنیں ، اگر کوئی ہوائی فائرنگ یا دنگا فساد کرتے ہوئے دیکھا گیا یا پکڑا گیا تو اس پر اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر سادہ لباس پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات اور ویڈیو ریکارڈ کی جائے گی۔

کراچی پولیس چیف نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی فائرنگ یا دنگا فساد دیکھیں تو ویڈیو بنا کر واٹس ایپ نمبر 03302699211 پر فوری شیئر کریں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا اس کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی اور انہٰں نقد انعام سے بھی نواز جائیگا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس چیف نے خادم حسین رند نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات کے تناظر میں تمام زونل ڈی آئی جیز کو ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دریں اثنا ہر سال کی طرح اس سال بھی پولیس افسران کی جانب سے نئے سال کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ پر سخت سے پابندی عائد اور مرتکب افراد کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیے جانے کے احکام جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی سختیوں کے باوجود ہر سال نیو ایئر نائٹ پر رات بارہ بجتے ہیں شہر فائرنگ سے ناصرف گونج اٹھتا ہے بلکہ کچھ دیر کے بعد نامعلوم سے سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے زخمی شہریوں کا سرکاری اسپتالوں میں آمد کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ اس بار ماتحت پولیس افسران کراچی پولیس چیف کی ان ہدایات پر کس حد تک عملدرآمد کرانے میں کامیاب ہوتے ہیں یا گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی شہر فائرنگ سے گونجتا رہے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *