Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امریکی بحری جہاز پر حملہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امریکی بحری جہاز پر حملہ

صنعا: بحیرۂ احمر میں امریکا کے بحری جہاز پر مبینہ طور پر حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کا ایم ایس سی یونائیٹڈ بحری جہاز سعودی عرب کی کنگ عبداللہ بندرگاہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جسے بحیرۂ احمر پر نشانہ بنایا گیا۔

شپنگ کمپنی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ جہاز اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھے گا۔ سفر اور عملے کی حفاظت کے لیے سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے جواب میں نشانہ بنایا جس سے جہاز کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس حوالے سے سعودی حکومت نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی امریکا کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ یمن میں حوثی جنگجوؤں اور سعودی عرب اور اتحادی افواج کے درمیان 2014 سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران یمن سے سعودیہ میں میزائل حملے بھی کیے گئے۔

حوثی باغی بحیرہ احمر میں بھی امریکا، اسرائیل اور دیگر مغربی ممالک کے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے آئے ہیں تاہم 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد سے ان حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *