Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا تعینات کردہ ریٹرننگ آفیسر معطل کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا تعینات کردہ ریٹرننگ آفیسر معطل کردیا

پشاور: ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تعینات کیے گئے ریٹرننگ آفیسر کو معطل کردیا۔

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 کوہاٹ کے ریٹرننگ آفیسر کے تقرر کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس فضل سبحان نے کی، جس میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ پی کے 91 کوہاٹ 2 کے ریٹرننگ آفیسر عثمان اشرف ہیں اور ان کی جگہ اب عرفان مروت کو تعینات کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے خود پوسٹنگ ٹرانسفر پر پابندی عائد کی ہے۔ عثمان اشرف ریٹرننگ آفیسر ہے، ان کی جگہ دوسرے ریٹرننگ آفیسر کو لایا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر امتیاز قریشی اور سابق ایم پی اے داؤد شاہ کی ریٹرننگ آفیسر کی تقرری کے خلاف درخواست پر عرفان مروت کی بطور ریٹرننگ آفیسر پی کے 61 تعیناتی کا اعلامیہ معطل کردیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *