Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ترازو کو آج بھی ایک لاڈلے کی جانب جھکایا جارہا ہے، شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ترازو کو آج بھی ایک لاڈلے کی جانب جھکایا جارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملے کے مترادف ہے، ترازو کو ایک لاڈلے جانب جھکایا جارہا ہے۔

کراچی پہنچنے کے بعد نجی ہوٹل میں پارٹی عہدیداران اور شمولیت کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلے کے نشان کے حوالے سے حقیقت پر مبنی فیصلہ دیا، پشاور ہائیکورٹ نے اس پر حکم امتناع جاری کر کے الیکشن کمیشن کے اختیار پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترازو کو ایک لاڈلے کی جانب جھکایا جارہا ہے جبکہ ماضی میں نو مئی اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے لاڈلے کو سپریم کورٹ میں ’گڈ ٹو سی یو‘ کہہ کر مخاطب کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں عدالتوں کے ان فیصلوں پر دلجمعی کے ساتھ بولنا چاہیے اور اس پر بھرپور طریقے سے آواز اٹھانی چاہیے۔

دریں اثنا شہباز شریف نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو مبارک باد دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سندھ سے بڑی تعداد میں لوگوں اور سیاسی رہنماؤں نے ن لیگ پر اعتماد کیا ہے، میں تمام لوگوں کو شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 8فروری کے انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لاڈلے کے ذریعے ملک کی تباہی کی گئی اور اب دوبارہ ویسا ماحول بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *