Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عاطف اسلم اور صبور علی کے رومانوی گانے ‘زندگی’ کی دھوم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عاطف اسلم اور صبور علی کے رومانوی گانے ‘زندگی’ کی دھوم

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا اداکارہ صبور علی کے ساتھ رومانوی گانا ‘زندگی’ ریلیز ہوگیا۔

پاکستان سمیت بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والے عاطف اسلم کے مداح ہر وقت گلوکار کے نئے گانوں کے آنے کا انتظار کرتے ہیں اور اُن کے ہر گانے کو کافی مقبولیت ملتی ہے۔

اب عاطف اسلم نے سال کے اختتام پر اپنا نیا گانا ریلیز کرکے مداحوں کو تحفہ دیا ہے، گلوکار کے اس رومانوی گانے میں اُن کے ہمراہ معروف اداکارہ صبور علی کاسٹ کیا گیا ہے۔
عاطف اسلم نے ‘زندگی’ کے عنوان سے اپنا نیا کلاسیکل گانا ریلیز کیا ہے جس کی ہدایتکاری رضوان شیرازی نے کی ہے جبکہ یہ گانا مرحوم شاعر قتیل شفائی کا لکھا گیا ہے جوکہ شہنشاہ غزل مہدی حسن نے گایا تھا۔

اس گانے کو گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا جسے اب تک 2 ملین سے زائد مداح سُن چکے ہیں، مداحوں کی جانب سے اس گانے کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ویڈیو کے مطابق، گانے کی کہانی کچھ یوں ہے کہ پہلے عاطف اسلم اور صبور علی ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہوتے ہیں اور پھر اچانک دونوں کے درمیان علیحدگی ہوجاتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *