Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوام نے چوتھی بار موقع دیا تو وعدہ ہے دن رات ایک کر دیں گے، شہباز شریف – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوام نے چوتھی بار موقع دیا تو وعدہ ہے دن رات ایک کر دیں گے، شہباز شریف

شیخوپورہ: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر آپ نے اپنے ووٹ سے نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنایا تو وعدہ ہے ہم دن رات ایک کردیں گے۔

شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ 8 فروری کا الیکشن کوئی عام الیکشن نہیں ہے، آپ کو جذبے کے ساتھ ووٹ دینے آنا ہے۔ ووٹ ڈالتے وقت آپ کو دیکھنا ہے لیڈر کا ماضی کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، دہشت گردی اور بیروزگاری کا خاتمہ کیا۔ 2013ء میں بجلی کی 20، 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میرے وزیراعظم بننے کے بعد مہنگائی ہوئی مگر اسکی ذمہ دار عمران خان کی غلط پالیسیاں تھیں۔ ہم نے اللہ کے فضل سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ سیاست کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ریاست کی پرواہ کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف ہے۔ اگر چوتھی مرتبہ پاکستان کے عوام نے وزیر اعظم بنایا تو وعدہ ہے دن رات ایک کر دیں گے، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان پھلے پھولے گا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میرے لیڈر نواز شریف نے نوجوان طبقے اور بچیوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیا، غریب کا مفت علاج کرایا اور اسپتالوں کو جدید بنایا۔ نواز شریف نے لاہور میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ بنایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *