Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونیوالے 3 دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونیوالے 3 دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک

راولپنڈی: ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو ضلع باجوڑ کے جنرل علاقے بٹوار میں گھیرے میں لیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

علاوہ ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق 30 اور 31 دسمبر کی درمیانی شب کو افغانستان کے اندر سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے ضلع اسپن وام کے عمومی علاقے میں قائم سرحدی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 31 سالہ نائیک عبدالرؤف شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہلاک ضلع رحیم یار خان کا رہائشی تھا، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا جس سے دہشت گردوں کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائےتوقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *