Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عام انتخابات: کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں کل سے دائر ہونگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عام انتخابات: کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں کل سے دائر ہونگی

اسلام آباد: انتخابات کے تیسرے مرحلے کا آغاز کل یکم جنوری 2024 سے ہوگا، امیدوار کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف ہائی کورٹس میں اپیلیں کریں گے۔

قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے جن امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے وہ کل یکم جنوری سے ہائی کورٹ میں اپیلیں کریں گے۔

ہائی کورٹ ٹربیونل میں اپیلیں یکم سے 3 جنوری تک جمع ہوں گی اور تین جنوری سے الیکشن ٹربیونل ان کی سماعت شروع کریں گے۔ الیکشن ٹربیونل 10 جنوری تک تمام اپیلوں پر فیصلوں کے پابند ہوں گے۔

ریٹرنگ افسران 11 جنوری کو نئی امیدواروں کی لسٹ جاری کریں گے اور 13 جنوری کو امیداروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے 13 جنوری کی تاریخ مقرر ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سمیت تمام امیدوار آر او کے فیصلے کو کل یکم جنوری کو چیلنج کریں گے۔ ڈسٹرکٹ راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کے امیدوار ہائی کورٹ پنڈی بینچ رجوع کریں گے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *