Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عمر تنویر بٹ کی ضمانت منظور، سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عمر تنویر بٹ کی ضمانت منظور، سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

راولپنڈی: سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے ضمانت منظور ہونے کے بعد سیاست اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا۔

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے ضمانت منظور ہونے پر ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے کہا 9 مئی کا واقعہ ایک سیاہ دن تھا، یہ واقعہ عوام اور اداروں کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش تھی۔

واضح رہے کہ عمر تنویر بٹ کو 14 دسمبر کو تھانہ سٹی پولیس نے حراست میں لیا تھا، انسداد دہشت گردی عدالت نے آج عمر تنویر بٹ کی ضمانت منظور کی ہے۔
عمر تنویر بٹ نے مزید کہا کہ میں 2017 میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا، میں نے راولپنڈی میں آئی ایل ایف کی بنیاد رکھی تھی، پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مقصد ملک کے اندر ایک نیا سسٹم لانا تھا۔

عمر تنویر بٹ نے کہا کہ عمران خان نے رجیم چینج آپریشن کے بعد فوج مخالف بیانیہ بنانا شروع کیا، پاک فوج مخالف بیانیے پر مجھے پہلے سے تشویش تھی، عمران خان فوج اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماد اظہر، شیریں مزاری اور مراد سعید جیسے لوگوں نے اس بیانیے کو پروان چڑھایا، میں ریاست مخالف بیانیے کا بوجھ مزید برداشت نہیں کر سکتا اس لیے پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ رہا ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *