Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کاغذات نامزدگی منظوری کیلیے پرویز الہیٰ اور ان کی اہلیہ کی اپیلیں مسترد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کاغذات نامزدگی منظوری کیلیے پرویز الہیٰ اور ان کی اہلیہ کی اپیلیں مسترد

راولپنڈی: سابق وزیر اعلی پرویز الہیٰ کی این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں مسترد ہوگئیں۔

ہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جج چوہدری عبدالعزیز نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا، جج نے ریٹرننگ آفیسر کا پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے اور نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی دائرہ کردہ اپیلیں مسترد کردیں۔

پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ بھی این اے 59 اور پی پی 23 سے نااہل قرار پائی ہیں، دونوں میاں بیوی پر اثاثہ جات چھپانے، اہلیہ کے غیر ملکی دورے ظاہر نہ کرنے کا اعتراض ثابت ہوا ہے۔ ان پر گوشواروں اور مختلف کمپنیز میں شئیرز ظاہر نہ کرنے کا اعتراض بھی درست قرار پایا۔

الیکشن ٹریبونل نے کے مطابق دونوں حلقوں کے لیے الگ الگ اخراجات کے بینک اکاؤنٹس بھی نہ کھولنے کا اعتراض درست قرار پایا ہے، ڈاکیومنٹس میں ٹیکنیکل غلطیوں، اوتھ کمشنر سے پراپر تصدیق بھی نہ کرانے کا اعتراض درست قرار پایا ہے۔

اسی طرح تحریک انصاف کے کرنل (ر) اجمل صابر، راجہ ناصر محفوظ، سردار آفتاب اور معین سلطان کی اپیلیں منظور کرلی گئیں۔

دریں اثنا الیکشن ٹربیونل راولپنڈی کے ججز جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے آج مجموعی طور پر 35 اپیلوں کی سماعت کی، 17 منظور، 12 مسترد اور 6 اپیلوں کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

اپیلوں کی سماعت 10 جنوری تک ہوگی، کل الیکشن ٹربیونل سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی این اے 60 اور 61 اپیلوں کا فیصلہ سنائے گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *