Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیاسی جماعتوں کوانتخابات میں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کی نمائندگی لازمی قرار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیاسی جماعتوں کوانتخابات میں جنرل نشستوں پر 5 فیصد خواتین کی نمائندگی لازمی قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے کہا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی جماعتوں کو جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنانا لازمی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتیں جنھیں عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے انتخابی نشانات الاٹ کردیے گئے ہیں، ان کو الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 206 کے تحت جنرل نشستوں پر خواتین امیدواروں کی 5 فیصد نمائندگی یقینی بنانا لازمی ہے۔

سیاسی جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس اعلامیے کے اجرا کے 5 دنوں کے اندر جنرل نشستوں کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے والے تمام مرد اور خواتین امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرادیں۔
خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے لیے 8 فروری 2024 کی تاریخ مقرر ہے اور گزشتہ روز (ہفتہ) انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی آخری تاریخ تھی اور الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سمیت دیگر متعدد سیاسی جماعتوں کو انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پر پارٹی کے انتخابی نشان سے محروم کردیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *