Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس؛ ’’بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے‘‘ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس؛ ’’بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے‘‘

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت معاشی ماہرین کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس میں شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کا خاتمہ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات طے کرلیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بھی شرکت کی اور ملکی معاشی مسائل کے حل کے لئے اصلاحات اور مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے معاشی منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی جس میں قابل ذکر شرح ترقی میں اضافے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے بحران کا خاتمہ ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کے نکات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں زراعت، صنعت، آئی ٹی کی ترقی کے مراعات پر مبنی پیکج تیار اور سالانہ بنیادوں پر روزگار کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پالیسی نکات مرتب کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق زرعی مقاصد کے لئے خصوصی رعایت پر شمسی توانائی کی فراہمی، گھریلو صارفین کو بجلی کی فراہمی میں بڑی مراعات کا تعین بھی پیکج میں شامل ہیں جبکہ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کے لئے بڑے منصوبوں کی ترجیحات بھی طے کر لی گئیں۔

علاوہ ازیں اجلاس میں قومی ترقی کو تیز کرنے والے اقدامات سے مجموعی معاشی سرگرمیوں کو مرحلہ وار بڑھانے پر اتفاق جبکہ معاشی منصوبہ مختلف شعبوں کے ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں طے کیاگیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *