Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں جہانگیر اور کلینٹن کوارٹرز کی زمین پر بلند عمارتیں بنانے کا منصوبہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں جہانگیر اور کلینٹن کوارٹرز کی زمین پر بلند عمارتیں بنانے کا منصوبہ

کراچی: سندھ اور وفاقی حکومت نے کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند و عالی شان عمارتیں بنانے پر اتفاق کرلیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو، سیکریٹری بلدیات منظور شیخ، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، سیکریٹری پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور ایم سی کراچی افضل زیدی نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ اور وفاقی حکومت نے کوارٹرز کے پراجیکٹس پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، اس پراجیکٹ پر سندھ اور وفاقی حکومت ایم او یو پر دستخط کریں گے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ان پرانے کوارٹرز میں وفاقی حکومت کے ملازمین رہتے تھے، ملک کا دارالخلافہ اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد بھی لوگ انہی کوارٹرز میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ان کوارٹرز کی خالی زمین پر ہائی رائزز بنائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو، ہائی رائز بلڈنگ بنانے سے پرانے رہائشیوں کو بھی فلیٹس ملیں گے اور کچھ فروخت کیے جائیں گے۔

وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی ان کوارٹرز کی جگہ ہائی رائزز عمارتیں بنانا چاہتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *