Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہری پور میں نامعلوم افراد نے بیٹے اور بھتیجے کا تعاقب کیا، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہری پور میں نامعلوم افراد نے بیٹے اور بھتیجے کا تعاقب کیا، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

اسلام آباد: رہنما پی ٹی آئی عمرایوب نے نامعلوم افراد کی جانب سے ان کے بیٹے اور بھتیجے کا تعاقب کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خاندان کے افراد اور بچوں کو انتخابی مہم کے لیے ووٹرز کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہے، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ہری پور میں ایک ویگو ڈالے نے میرے 16 سالہ بیٹے کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، میرا بیٹا میری انتخابی مہم کے لیے جا رہا تھا، میرے 18 سالہ بھتیجے کا نامعلوم افراد کی جانب سے پیچھا کیا گیا جو اپنے والد اور میرے لیے مہم چلا رہے ہیں۔

عمرایوب نے کہا کہ یہ وہ حالات ہیں جن میں پی ٹی آئی کے کارکن اور امیدوار عام انتخابات 2024 کی مہم چلا رہے ہیں، ہم اپنے ووٹرز تک نہیں پہنچ سکتے، ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جاتے ہیں، توڑ پھوڑ کی جاتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کے مطابق ہمارے کاغذات نامزدگی چھین کر پھاڑ دیے جاتے ہیں اور اہل خانہ کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *