کندھ کوٹ: آئس فیکٹری میں دھماکے کے بعد زہریلی گیس کے اخراج سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔
کندھ کوٹ میں عید گاہ محلے کے قریب واقع آئس فیکٹری میں دھماکا ہوا جس کے بعد فیکٹری سے زہریلی امونیا گیس کا اخراج ہونے لگا، زہریلی گیس علاقے میں پھیلنے سے خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کے بے ہوش ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔
زہریلی گیس کےا خراج کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق 7 سے زائد افراد کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ مقامی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Leave a Reply