Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پولیس گھر سے کاریں، ڈالر اورسونا لوٹ کر لے گئی، فلم پروڈیوسر رفعت المنتہا کا الزام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پولیس گھر سے کاریں، ڈالر اورسونا لوٹ کر لے گئی، فلم پروڈیوسر رفعت المنتہا کا الزام

لاہور: پاکستانی فلم پروڈیوسر رفعت المنتہا نے الزام لگایا ہے کہ ماڈل ٹاؤن اے وی ایل ایس پولیس ان کے گھر سے ڈالر اور سونا لوٹ کر لے گئی ہے۔

لاہور پریس کلب میں سینئر اداکار راشد محمود اور صدر اکیڈمی آف فیملی فزیشن ڈاکٹر طارق میاں کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر رفعت نے اس چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر رفعت کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں ان کی والدہ اکیلی تھیں اور ان کی بوڑھی والدہ کو چھاپے کے دوران زدوکوب کیا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے گھر کا قیمتی سامان بھی لوٹا ہے اور اس غیر قانونی چھاپے سے ان کی والدہ پر بہت نفسیاتی اثر پڑا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی چھاپے پر نوٹس لیا جائے اور ان کے ساتھ پولیس کا ناروا سلوک بند کیا جائے۔

سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ وہ اس واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ان کا بھی اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس خاندان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *