Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں پرجرمانے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرامیدواروں پرجرمانے

پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف حلقوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں متعدد امیدواروں کو نوٹس جاری کیے اور جرمانے بھی عائد کردیے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لوئر دیر کی کارروائی پر پی کے- 15 لوئر دیر میں آزاد امیدوار ہمایوں خان پر 50 ہزار روپے، پی کے-7 لوئر دیر میں آزاد امیدوار محبوب شاہ کو 50 ہزار روپے اور چئیرمین ویلیج کونسل گل آباد لوئر دیر مراد رحمان کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ان امیدواران کو جرمانے 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور کی کارروائی پر حلقہ پی کے-79 پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار جلال خان کو 5 ہزار روپے، پی کے- 73 پشاور میں پی ٹی آئی پی کے امیدوار ارباب وسیم حیات کو 5 ہزار روپے، پی کے-73 پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار عبدالحسیب کو 5 ہزار روپے اور چئیرمین نیبرہڈ کونسل بہاری کالونی حاجی محمد اسماعیل پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے اور ان امیدواروں کو جرمانہ 29 جنوری تک جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی جانب سے متعدد امیدواروں پر جرمانے عائد کیے اور نوٹسز بھی جاری کردی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے اپر دیر میں کارروائی کے بعد چئیرمین ویلیج کونسل نشان بانڈہ اپر دیر ملک شاہ الدین کو 5 ہزار روپے، ضلع کرم میں کارروائی پرحلقہ پی کے-95 کرم میں چئیرمین تحصیل کونسل سینٹرل کرم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے اور پی کے-96 کرم کے آزاد امیدوار علی ہادی کو 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور انہیں 29 جنوری تک جرمانہ جمع کرکے چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ادھر سندھ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر دادو نے پی ایس-82 کے آزاد امیدوار آفتاب جمالی پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *