Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست مسترد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسے کی درخواست مسترد

راولپنڈی: ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) راولپنڈی نے دفعہ 144 کا جواز پیش کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے جاری مہم کے دوران راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی لیکن ڈی سی نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔

راولپنڈی کی انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کو بھی جلسے سے روکتے ہوئے لال حویلی کے باہر انتخابی جلسے کی درخواست بھی مسترد کردی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اور ان جلسوں سے امن و امان خراب ہونے کا خطرہ ہے۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں 4 سے 6 فروری کے دوران کسی بھی دن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 6 فروری کو لال حویلی کے سامنے جلسے کے لیے اجازت مانگی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کے فیصلے پر دونوں جماعتوں نے انتظامیہ سے درخواست مسترد کرنے کا تحریری جواب طلب کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی رہنما شہریار ریاض نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) شکست کا خوف اور گھبراہٹ کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ 8 فروری کو شیڈول انتخابات کے سلسلے میں لیاقت باغ میں حال ہی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے جلسے کیے تھے جہاں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی تھی اور خطاب بھی کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *