Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کے پہلے دو منزلہ انڈر پاس کا سنگ بنیاد لاہور میں رکھ دیا گیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کے پہلے دو منزلہ انڈر پاس کا سنگ بنیاد لاہور میں رکھ دیا گیا

لاہور: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 2 اسٹوری انڈر پاس بنیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن کے قریب اپنی نوعیت کے پہلے منفرد میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 2 اسٹوری انڈرپاس پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا انڈر پاس ہوگا جس سے برکت مارکیٹ، کینال روڈ، جناح ہسپتال اور اقبال ٹاؤن کی طرف جانے والی ٹریفک مستفید ہوگی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میگاپراجیکٹ کا نام رستم زماں دی گریٹ گاما کراسنگ رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی ہیرو ورلڈ چیمپئن گاما پہلوان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

لیول ون پرانڈر پاس برکت مارکیٹ سے کینال روڈ کی طرف جائیگا۔ لیول ٹوانڈر پاس جناح ہسپتال سے برکت مارکیٹ کی طر ف جائیگا۔

یہ انڈر پاس700میٹر طویل ہوگا، لیول ٹو انڈرپاس 1.4کلومیٹر طویل ہوگا۔ بھیکے وال موڑ پر ایک یوٹرن اور کینال روڈ پر بھی ایک یو ٹرن بنایا جائیگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس منصوبے کی مدت تکمیل 6ماہ رکھی گئی ہے لیکن امید ہے یہ منصوبہ وقت سے قبل مکمل ہو گا۔ چاہتا ہوں کہ یہ منصوبہ تین سے چار ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس بڑے منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ سی بی ڈی پنجاب کی ٹیم پہلی بار دہرا (Dual) یعنی کہ ایک ساتھ دو انڈرپاسز بنا رہی ہے۔ نیسپاک کی ٹیم بھی تعریف کی مستحق ہے جنہوں نے ایک خوبصورت ڈیزائن تیار کیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *