Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
الیکشن 2024ء؛ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے پارٹی پوزیشن سامنے آگئی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

الیکشن 2024ء؛ چاروں صوبائی اسمبلیوں سے پارٹی پوزیشن سامنے آگئی

اسلام آباد: عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی کے ساتھ ساتھ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، چاروں اسمبلیوں کے تقریباً تمام نتائج موصول ہوگئے ہیں جس کے بعد پارٹی پوزیشن بھی واضح ہوگئی ہے۔

دیکھا جائے تو سندھ میں پیپلز پارٹی، کے پی میں پی ٹی آئی حمایت یافتگان اور پنجاب میں ن لیگ نے میدان مارا ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

پنجاب اسمبلی کے تمام نتائج، ایک حلقہ باقی
پنجاب کے کل 296 حلقوں میں سے 295 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ حلقہ پی پی گجرات کا نتیجہ تاحال باقی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں کے 126 آزاد امیدواروں نے انتخابی میدان مار لیا ہے، جب کہ مسلم لیگ ن کے 137 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے 10 اور مسلم لیگ کے 8 امیدوار صوبائی اسمبلی میں پہنچ گئے۔ ان کے علاوہ استحکام پاکستان پارٹی، تحریک لبیک اور مسلم لیگ ضیا ایک ایک نشست لینے میں کامیاب ہوئیں۔

سندھ اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج

سندھ اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج الیکشن کمیشن نے جاری کردیے ہیں۔ 130 نشستوں کے اعلان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے سب سے زیادہ 84 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ ایم کیو ایم کو 28 اور آزاد امیدواروں کو 14 نشستیں ملیں۔ اسی طرح جی ڈی اے اور جماعت اسلامی بھی 2،2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

بلوچستان سے 45 حلقوں کے نتائج، 6 تاحال باقی

بلوچستان اسمبلی کے 45 حلقوں پر نتائج کا اعلان کردیا گیا جب کہ 6 حلقوں پر نتائج کا اعلان باقی ہے۔ صوبائی اسمبلی میں پیپلزپارٹی نے 11نشستیں حاصل کیں۔ مسلم لیگ ن 9 نشستیں حاصل کر پائی جب کہ جے یو آئی کی 8 نشستیں ہیں اور 6آزاد امیدوار بھی بلوچستان اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی 4، عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی 2، 2 نشستیں حاصل کر پائیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

خیبر پختونخوا کی تمام 113نشستوں کے نتائج جاری

خیبرپختونخوا کی تمام 113 نشستوں پر نتائج کا اعلان کردیا گیا۔غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی میں 91 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ جے یو آئی کو 7، مسلم لیگ ن کو 5 نشستیں ملیں۔ پیپلزپارٹی 4،جماعت اسلامی 3 نشستیں حاصل کر پائی۔ اے این پی کے ایک امیدوار اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے 2 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

سیاسی جماعتوں کی پارٹی پوزیشن
پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے اب تک قومی اسمبلی سے 100 نشستیں جیتی ہیں تاہم صوبائی اسمبلیوں کا جائزہ لیں تو انہوں ںے پنجاب اسمبلی کی 117، کے پی اسمبلی کی 84 اور سندھ اسمبلی کی 11نشستیں حاصل کیں تاہم بلوچستان سے انہیں کوئی نشست نہیں ملی۔

پاکستان مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن جہاں ملک بھر سے قومی اسمبلی کی اب تک 74 نشستیں جیت چکی ہے وہیں اس نے پنجاب اسمبلی سے 137، کے پی اسملبی سے 5، بلوچستان اسملبی سے 9 نشستیں جیتی ہیں تاہم ن لیگ سندھ اسمبلی کی اب تک ایک بھی نشست حاصل نہیں کرسکی۔

پاکستان پییپلز پارٹی

پی پی پی کو قومی اسمبلی کی اب تک54 نشستیں مل چکی ہیں تاہم صوبائی اسمبلیوں دیکھیں تو پی پی کو پنجاب اسمبلی کی 10، ، سندھ اسمبلی کی 84، خیبر پختون اسمبلی کی 4 اور بلوچستان اسمبلی کی 11 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ

ایم کیو ایم کو نیشنل اسمبلی کی 17 نشستیں ملی ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کی اسے 27 نشستیں ملی ہیں۔

جمیعت علمائے اسلام (ف)

جے یو آئی اب تک قومی اسمبلی کی تین نشستیں حاصل کرچکی ہے جبکہ اس نے پنجاب اور سندھ اسمبلی سے کی کوئی نشست نہیں جیتی، خیبر پختون اسمبلی کی سات اور بلوچستان اسمبلی کی 8 نشستیں اسے حاصل ہوئی ہیں۔

آزاد امیدوار

وہ امیدوار جنہوں نے کسی بھی جماعت کی حمایت نہیں اور مکمل طور پر آزاد ہیں انہوں ںے قومی اسمبلی کی سات نشستیں حاصل کی ہیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی سے بیس، سندھ اسمبلی سے تین، بلوچستان اسمبلی سے چھ اور خیبرپختون خوا اسمبلی سے سات آزاد امیدوار منتخب ہوئے ہیں۔

دیگر جماعتیں

جماعت اسلامی کو سندھ اسمبلی سے دو، کے پی اسمبلی سے تین اور بلوچستان اسمبلی سے ایک نشست ملی ہے، جی ڈے اے کو سندھ اسمبلی کی دو نشستیں ملی ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کو نیشنل کی ایک نشست اور بلوچستان اسمبلی سے چار نشستیں ملی ہیں، تحریک لبیک پاکستان کو پنجاب اسمبلی سے ایک نشست ملی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *