Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا فارمولا طے، سیاسی جماعتیں حصول کیلیے سرگرم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کا فارمولا طے، سیاسی جماعتیں حصول کیلیے سرگرم

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کی جدوجہد شروع کردی، جس کیلیے فارمولا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے فارمولے کے تحت خیبر پختونخوا میں 4اعشاریہ 45فیصد پر ایک خواتین کی مخصوص نشست دی جائے گی۔ پنجاب میں 4اعشاریہ40فیصد پر خواتین کی ایک مخصوص نشست الاٹ ہوگی۔

اسی طرح سندھ میں 4 اعشاریہ 35 نشستوں پر خواتین کی ایک نشست ملے گی اور بلوچستان میں 4نشستوں پر خاتون کی ایک نشست الاٹ ہوگی۔

اب تک کے آنے والے سرکاری و حتمی نتائج اور پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب سے قومی اسمبلی میں 32 میں سے 15 نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب سے ایک 1، مسلم لیگ ق اور استحکام پارٹی مشترکہ طور پر ایک نشست حاصل کر سکیں گے۔

خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی مشترکہ طور پر ایک نشست لینے کی پوزیشن میں ہے۔ سندھ سے پیپلز پارٹی خواتین کی 15میں سے 10مخصوص نشستیں ایم کیوایم کو چار نشستیں ملیں گی۔

خیبر پختونخوا سے خواتین کی قومی اسمبلی میں 9 اور پنجاب کی 14 مخصوص نشستوں کا فیصلہ آزاد ارکان کی کسی پارٹی میں شمولیت سے ہوگا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *