Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاق، پنجاب اوربلوچستان میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، بلاول – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاق، پنجاب اوربلوچستان میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، بلاول

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کےبغیرحکومت نہیں بن سکتی۔

بلاول بھٹو زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام چاہتے ہیں، پہلے مکمل نتائج سامنے آجائیں اس کے بعد سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بلاکر مل کر اتفاق رائےسےفیصلہ کریں گے، میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی فیصلے کااعلان کرسکوں۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ جوہونا تھا وہ ہوچکا، ملک کےمفاد میں ہےکہ سیاسی طورپر اتفاق پیداکرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اکیلے تو حکومت نہیں بناسکوں گا مگر وفاق،بلوچستان اورپنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیرحکومت نہیں بن سکتی، انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار کیا فیصلے کرتےہیں،اس پربھی عوام کی نظر ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کوحل کیے بغیربننےوالی حکومت کوعوامی مسائل حل کرنے میں مشکل ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نےاسپتال،اسکول پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کےتحت قائم کیے، میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پریقین رکھتاہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *