Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
تحریک انصاف کا وفد حکومت سازی کیلیے آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

تحریک انصاف کا وفد حکومت سازی کیلیے آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کے لیے جمیعت علائے اسلام سے رابطے کا فیصلہ کرلیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سازی کے لیے جے یو آئی سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس سلسلے میں بیرسٹر گوہر علی کی قیادت میں 5 رکنی وفد آج رات مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد میں بیرسٹر گوہر علی کے ہمراہ اسد قیصر، بیرسٹر سیف اور آخوند زادہ حسین ہوں گے۔

تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی کو مل کر حکومت بنانے کی دعوت دی جائے گی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *