Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ… – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ…

پاکستان نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے

راولپنڈی:(سنگ میل نیوز) پاکستان نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔فتح ٹو کامیابی کے ساتھ 400 کلومیٹر فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تجربہ کا مقصد میزائل مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا۔

فتح ٹو جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے ۔ فتح II انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

الفتح ٹو کو پاکستان کے آرٹلری ڈویژنز میں شامل کیا جا رہا ہے۔ راکٹ سسٹم پاکستانی فوج کے روایتی ہتھیاروں کی رسائی اور مہلکیت کو اپ گریڈ کرے گا۔

پاک فوج کے چیف آف دی جنرل سٹاف ، تینوں سروسز کے سینئر افسران ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربہ کا مشاہدہ کیا۔

صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف اور تمام سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر فوجیوں اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *