Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اسلام آباد ہائیکورٹ:وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اسلام آباد ہائیکورٹ:وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم

(سنگ میل نیوز )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خیبرپختونخوا کے 15 سال سے لاپتہ شہری ہارون محمد کی بازیابی کیلئے

درخواست پر سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

درخواست گزار کی جانب سے ایمان زینب مزاری عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت سے قبل حکومت لاپتہ شہری کے والد کو معاوضہ ادا کرے،

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بذریعہ سیکرٹری داخلہ آئی جی خیبر پختونخوا کو بھی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار کی فیملی کو مقدمہ لڑنے پر دھمکیاں مل رہی ہیں،

جس پر عدالت نے آئی جی خیبرپختونخوا کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کو سکیورٹی فراہم کی جائے اور سکیورٹی اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *