Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ہتک عزت قانون کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض عائد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ہتک عزت قانون کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض عائد

(سنگ میل نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں ہتک عزت قانون کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

ہائیکورٹ آفس نے رخواست گزار کو قانون کی مصدقہ کاپی لگانے کی ہدایت کر دی،ہائیکورٹ آفس بطور اعتراضی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرے گا۔

درخواست جعفر بن یار نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی،درخواست گزار نے ہتکِ عزت قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔

درخواست میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کیخلاف ہے،

ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔ یادرہے کہ 2 روز قبل پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل قانون بن گیا، قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کئے تھے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *