Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض

(سنگ میل نیوز )مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کا بچہ بچہ 2 لاکھ 80 ہزارروپے کا مقروض نکلا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2023-24 کا اقتصادی سروے پیش کردیا ہے ،

اقتصادی سروے کے مطابق ملک پر مجموعی قرض 67 ہزار 525 ارب روپے ہو گیا جس میں مقامی قرض 43 ہزار 432 ارب روپے ہے،

اقتصادی سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک پر بیرونی قرض 24093 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا۔

اقتصادی سروے کے مطابق ملک کا مجموعی قرض جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہے، ملک کے کُل بیرونی قرضے جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہیں، ملک کا مقامی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *