Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، حجم 5390ارب رکھے جانےکا تخمینہ. – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، حجم 5390ارب رکھے جانےکا تخمینہ.

(سنگ میل نیوز)پنجاب کامالی سال 25-2024کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا،صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے۔

پنجاب کے آئندہ بجٹ کی دستاویز کی تیاری کو حتمی شکل دے دی گئی۔پنجاب کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 5390ارب رکھے جانےکا تخمینہ ہے،

این ایف سی کی مد میں پنجاب کو 3700ارب روپے ملنے جبکہ صوبے کی اپنی آمدن کا تخمینہ 1027 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

تنخواہوں کی مد میں 597 ، پنشن کی مد میں 447 ارب رکھنے کی تجویز دی جائے گی۔

سروس ڈلیوری پر اخراجات کا تخمینہ 841ارب روپے،ترقیاتی بجٹ کی مد میں 800 ارب تک مختص کرنے کی تجویر دی جائے گی۔

ان پیکج کے لیے 30 ارب، سی بی ڈی کیلئے 8 ارب مختص کرنے،تعلیم کیلئے 600 ارب، صحت کیلئے 406 ارب ،وزیراعلیٰ روشن گھرانہ کیلئے 9.8ارب روپےمختص کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

’اپنی چھت اپنا گھر ‘منصوبے کے تحت 7 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے جبکہ گرین پاکستان انشیٹیو کے لئے 40 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

صحافیوں کے انڈومنٹ فنڈ کے لئے 1ارب روپے رکھے جانے کا تخمینہ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 300 ارب رکھنے کی تجویز،

بورڈ آف ریونیو کیلئے 105 ارب کا ٹیکس وصولی کا ہدف رکھنے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو 55 ارب روپے کا ہدف دئیے جانے کا امکان،بجٹ میں بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے121 ارب روپے رکھے جائیں گے،

غیر صوبائی محاصل میں پنجاب کا ہدف 558 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیاجائے گا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *