Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
آرمی چیف سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کی ملاقات، ڈیجیٹل دور، جعلی خبروں کے خطرات پر گفتگو – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

آرمی چیف سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کی ملاقات، ڈیجیٹل دور، جعلی خبروں کے خطرات پر گفتگو

(انگ میل نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے ملاقات  کی جس میں ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات پر گفتگو  ہوئی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ہارورڈ بزنس سکول کے 9 مختلف ممالک کے 44 طلبہ کے وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کے اہم کردار،

دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل کوششوں سمیت جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے عزم پر اظہار خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے موجودہ درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم، تنقیدی سوچ اور جدت پسندی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *