Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا: ترجمان بلوچستان حکومت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

دہشتگردوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا: ترجمان بلوچستان حکومت

(سنگ میل نیوز)ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا، 2 سے 3 جگہوں پر حملہ کیا۔

 

ایک بیان میں شاہد رند نے کہا کہ موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں دہشت گردوں نے کچھ مسافروں کو شناخت کر کے گاڑیوں سے اتارا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، ان واقعات کے خلاف سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی۔

 

شاہد رند کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متاثرہ ریلوے پل کی تعمیر میں وقت لگے گا، ابتدائی طور پر لگتا ہے ڈیوائس کے ذریعے ریلوے پل دھماکا کیا گیا، یہاں جو صورتِ حال ہے وہ دہشت گردی ہے۔

 

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

 

ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،انہوں نے بتایا ہے کہ مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا۔

 

دوسری جانب درۂ بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل پر نامعلوم ملزمان نے دھماکا کیا ہے،پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دوزان میں ریلوے پل گر گیا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *