Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جسٹس چودھری محمد اقبال کی انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جسٹس چودھری محمد اقبال کی انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

(سنگ میل نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی,دوران سماعت جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

 

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اسی طرح کے کیسز جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں، کیس کو آج ہی مقرر کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بغیر وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہا ہے، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، انٹرنیٹ کو فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *