Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پی سی بی نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا

(سنگ میل نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے چیمپیئنز کپ ٹیموں کے پانچ مینٹورز کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کیے گئے مینٹورز میں سابق معروف کرکٹرز مصباح الحق، ثقلین مشتاق،سرفراز احمد،شعیب ملک اور وقاریونس شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  کااس حوالے سے کہناہے کہ یہ ایک شفاف عمل کے ذریعے تین سالہ معاہدے کے تحت کیا گیا ہے،ان مینٹورز  کی پہلی اسائنمنٹ12  ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہوگا۔

محسن نقوی نے مزیدکہاہے کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں جو پاکستان کی کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہوگا،پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *