Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پشاور:(سنگ میل نیوز ) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما زاہد خان نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

زاہد خان نے کہا کہ ایک نظریے اور سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے تھے مگربدقسمتی سے ملک میں جو سیاست چل رہی ہے اس میں نظریات کہیں نہیں، ہم نے سیاست میں بڑی قربانیاں دی ہیں، موجودہ حالات میں مزید سیاست نہیں کرسکتا۔

پشاور: اے این پی رہنما غلام بلور کا آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ مستقبل کا فیصلہ اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ مشاورت کے بعد کروں گا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل بزرگ سیاستدان اور اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے بھی آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا تھا کہ 2024 کا الیکشن میں نے 85 سال کی عمر میں لڑا اب صحت مزید انتخابی سیاست کی اجازت نہیں دیتی، ہم شہیدوں کے امین ہیں، سیاست سے علیحدگی اختیار نہیں کی، مرتے دم تک سیاست کرتا رہوں گا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *