Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (سنگ میل نیوز)پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف زرداری نے مشترکہ اجلاس طلب کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کے لیے پیش ہوں گے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ منظور نہیں ہوسکے تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی طلبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن تھوڑی دیر میں جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدلیہ کے ازخود نوٹس اختیار سے متعلق آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا، اس کے علاوہ (ن) لیگ کے دانیال چوہدری نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیمی بل 2024 بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *