Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات پر پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہیں. – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بشریٰ بی بی کیخلاف مقدمات پر پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ہیں.

اسلام آباد: بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی
پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جس میں اسلام آباد پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، جو 6 جون 2023ء کو درج کیا گیا تھا
اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل کی رپورٹ اسٹیٹ کونسل کے ذریعے عدالت میں پیش کی گئی۔ سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا ارشد کیانی بھی پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے میں توشہ خانہ ٹو کیس ہی درج ہے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدت کیس میں بریت کے بعد نیب نے گرفتار کر لیا تھا
بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی پر درخواست پولیس رپورٹ جمع ہونے پر نمٹا دی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *