Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی بادل برسیں گےکئی مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک کے بیشتر شہروں میں آج بھی بادل برسیں گےکئی مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان

 اسلام آباد ملک کے بیشتر علاقوں میں آج پھر بادل برسنے کی پیش گوئی ہے جب کہ کئی مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہیں اس دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر کے چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے
پیش گوئی کے مطابق مری اور گلیات سمیت راولپنڈی، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، لاہور، گجرات، جھنگ، خوشاب، فیصل آباد اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے۔ اسی طرح قصور، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، بھکر، لیہ اور ڈی جی خان میں بھی بارشوں کا امکان ہے
اُدھر خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے جب کہ شام کے اوقات میں تھر پارکر اور گردونواح میں بارش متوقع ہے
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *