Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
خیبرپختونخوا کے حالات بدترین ہیں، وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغارکیلیے لگ رہے ہیں، عظمی بخاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

خیبرپختونخوا کے حالات بدترین ہیں، وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغارکیلیے لگ رہے ہیں، عظمی بخاری

لاہور- وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختوانخوا کے حالات بدترین ہیں وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغارکے لیے لگ رہے ہیں
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اسلحہ لے کر جلسہ کرنے آتی ہے کسی صوبے کے وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں عام آدمی کے مسائل حل کرنے کی فائل ہونا چاہیے یا اے کے 47 ہونا چاہیے۔ ان سے کہا ہے کہ دہشت گرد مت بنو ورنہ دہشت گردوں جیسا ہی سلوک ہوگا- وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پوراے کے 47 لے کر آئے تو کارروائی ہوگی
عظمی بخاری نے مزید کہا کہ کے پی کے حالات بدترین ہیں وہاں کا پیسہ پنجاب پر یلغار کے لیے لگ رہا ہےہمارے پاس اطلاعات ہیں یہ شرپسندی کرنا چاہتے ہیں ان کو دوسرے طریقے سے ٹھیک کرنا پڑے گالاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ کے پی میں سیکورٹی اداروں پر حملے ہورہے ہیں
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ آج انہوں نے پنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا ہے پنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے ان کو جلسے کی اجازت نہیں ملی ہے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوابی کے لیے نکل چکے ہیں وہ کرین اور فائربریگیڈ لے کر پنڈی پر یلغار کرنا چاہتے ہیں آج ان کو ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی چند شرپسند پاکستان کی کسی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے ایک فتنہ فساد گروپ نے کل بھی وزیراعظم کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے کی کوشش کی جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ان کو فتنہ فساد یاد آجاتا ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا ہے اس سے پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی اور مہنگائی میں کمی آئے گی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *