Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن اور بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن اور بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک

لاہور- پنجاب پولیس کے کچے کے علاقے میں آپریشن کےد وران بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک ہوگیا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے اسی سلسلے میں راجن پور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران بنگلہ اچھا سرکل میں راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے
ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین دو طرفہ فائرنگ کے دوران کچے کے علاقے کا بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک ہوگیا، جو قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک ڈاکو کو کیفر کردار تک پہنچانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *