Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جعلی اکاؤنٹ کیس :سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت تمام ملزمان بری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جعلی اکاؤنٹ کیس :سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت تمام ملزمان بری

احتساب عدالت اسلام آباد نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا
نیب سے ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو بھی بڑا ریلیف مل گیا
احتساب عدالت نمبر 1 کے جج ناصر جاوید رانا نے جعلی اکاؤنٹ کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت کی
چیئرمین نیب نے استدعا کی کہ عدالت قانون کے مطابق تمام ملزمان کو بری کردے، چار ستمبر کے نیب ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کے فیصلے کے مطابق ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ ہوا ، ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں دستیاب شواہد کا جائزہ لیا گیا، پراسیکیوٹر جنرل کیساتھ مشاورت کے بعد چیرمین نیب اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ ریفرنس نہیں بنتا تھا
چیرمین نیب نے سلیم مانڈوی والا اور دیگر ملزمان کے خلاف اپنا ہی دائر کردہ ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالت سے ریفرنس واپس لینے کی درخواست کی۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا
واضح رہے کہ 7 ملزمان کیخلاف جنوری 2021 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *