اسلام آبادکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع کردیا سی ڈی اے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیے گئے۔ کے پی ہاؤس کو بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر سربمہر کیا گیاسی ڈی اے کا مؤقف ہے کہ کے پی کے ہاؤس کی لیز ختم ہونے پر سی ڈی اے نے اس کی انتظامیہ کو متعدد مراسلے بھیجے، جن میں سے آخری مراسلہ رواں سال تین مئی کو بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ کے پی ہاؤس کی تجدید کروائی جائے، مگر کے پی ہاؤس انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی
اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے ہاؤس کو سیل کیا اور اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ تھے

Leave a Reply