اسلام آباد سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملتوی کرنے کی استدعا کردی سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل نے محکمہ داخلہ پنجاب کےخط کے تناظر میں درخواست احتساب عدالت میں دائر کی جس میں وزارت داخلہ پنجاب کا آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو لکھا گیا خط بھی منسلک کیا گیا ہے سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2100 قیدیوں کی گنجائش ہے جب کہ ہمارے پاس 8 ہزار قیدی ہیں، قیدیوں میں دہشتگردی اور جرائم پیشہ افراد کے علاؤہ اہم سیاسی قیدی بھی ہیں درخواست میں کہا گیا ہے کہ 6 اکتوبر کو محکمہ داخلہ پنجاب کا خط موصول ہوا، ہمیں آگاہ کیا گیا کہ سکیورٹی کے لیے اضافی اقدامات اٹھائیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مشقیں کرنی ہیں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے درخواست میں استدعا کی کہ 7 اکتوبر کی 190ملین پاؤنڈکیس کی سماعت سکیورٹی خطرات کے پیش نظر آئندہ ہفتے تک ملتوی کی جائے بعد ازاں ایس پی اڈیالہ جیل کی درخواستیں احتساب عدالت، اسپیشل جج سینٹرل اور اےٹی سی راولپنڈی کے ججز کو بھجوائی دی گئیں
190 ملین پاؤنڈ کیس: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی سکیورٹی خدشات کے سبب سماعت ملتوی کرنیکی درخواست

Leave a Reply