Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مائیکرو سافٹ کے اے آئی اسسٹنٹ کو پائلٹ کو واٹس ایپ پر استعمال کرنیکا طریقہ جانیں – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مائیکرو سافٹ کے اے آئی اسسٹنٹ کو پائلٹ کو واٹس ایپ پر استعمال کرنیکا طریقہ جانیں

اگر آپ کو واٹس ایپ پر میٹا اے آئی زیادہ پسند نہیں تو مائیکرو سافٹ کے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی کو پائلٹ اسسٹنٹ کو بھی اس میسجنگ سروس میں استعمال کرسکتے ہیں مائیکرو سافٹ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جس کے ذریعے آپ اس ایڈوانسڈ اے آئی اسسٹنٹ کو واٹس ایپ میں استعمال کرسکتے ہیں کمپنی کے مطابق اس کا مقصد صارفین کو ایک ایسا طاقتور ٹول فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ واٹس ایپ پر روزمرہ کے متعدد کام زیادہ مؤثر طریقے سے کرسکیں گے کو پائلٹ متعدد کاموں میں صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جیسے کسی موضوع پر تفصیلات حاصل کرنا، ڈاکومنٹ تحریر کرنا یا کسی ویب پیج کا تجزیہ اس سے کیا جاسکتا ہے واٹس ایپ میں کو پائلٹ کو شامل کرنا کافی آسان ہے، اس کے لیے مائیکرو سافٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر کیو آر کوڈ کو اسکین کریں
کوڈ اسکین ہونے کے بعد یہ اے آئی اسسٹنٹ آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل ہو جائے گا جس کے بعد آپ جب مرضی اس سے چیٹ کرسکتے ہیں
انگلش سے ہٹ کر بھی متعدد زبانوں میں کو پائلٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے
کو پائلٹ پر آپ تحریری ہدایات کے ذریعے تصاویر بھی تیار کروا سکتے ہیں
ڈیل ای 3 ٹیکنالوجی کو پائلٹ کا حصہ ہے جس کی مدد سے یہ اے آئی اسسٹنٹ کسی ڈیجیٹل آرٹسٹ کی طرح کام کرتا ہے اور آپ کے خیالات کو چند سیکنڈز میں تصویری شکل میں بدل دیتا ہے
مائیکرو سافٹ کے مطابق صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا گیا ہے اور صارف جب مرضی اپنے ڈیٹا کو اے آئی اسسٹنٹ سے ڈیلیٹ کرسکتے ہیں کمپنی نے بتایا کہ موبائل ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ ویب پر بھی کو پائلٹ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *