Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس

اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نےعلیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کے کیس کی سماعت جس سلسلے میں پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے کہا کہ عظمیٰ خان اور علیمہ خان نےکارکنان کو میگا فون پراحتجاج کرنے کی ترغیب دی، پولیس پر پتھراؤ کرنے کا کہا جس سے اہلکار زخمی ہوئے، دونوں سےموبائل فونزبرآمد کرنے ہیں جن سے ویڈیو بنائی گئی ہیں
عمران خان کی بہنوں کے وکیل نے کہا کہ الزام لگایاگیا بانی پی ٹی آئی جیل سے مشورے دے رہے ہیں اور بہنیں نعرےلگا رہی ہیں، نعرے لگانے کا الزام ہے،کیا نعرہ لگانا جرم ہوگیا ہے
بعد ازاں پراسیکیوٹر کی جانب سے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا اور دونوں کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *