Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایف بی آر کا 14 اکتوبر کے بعد نان فائلرز کیخلاف کارروائی اور پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایف بی آر کا 14 اکتوبر کے بعد نان فائلرز کیخلاف کارروائی اور پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ

اسلام آباد-ایف بی آر نے 14 اکتوبر کے بعد نان فائلرز کے خلاف کارروائی اور پابندیاں عائد کرنے کا انتباہ جاری کیا ہےفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹیکس دہندگان کی جانب سے مزید 3 لاکھ 92 ہزار سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے موصول ہوگئے ہیں۔ ایف بی آر نے متنبہ کیا ہے کہ سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں 6 دن باقی ہیں، مقررہ میعاد کے بعد کارروائی شروع کردی جائے گی ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 40 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے 105 ارب روپے سے زیادہ کا ٹیکس بھی جمع ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد میں 19 لاکھ 74 ہزار 344 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *