ایوان صدر اسلام آباد میں گزشتہ روز بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
ایوانِ صدر میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ اے پی سی صدر آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان، وزیر اعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری شریک تھے
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی ترمیم، ملک کی سیاسی صورتِ حال اور ایس سی او کانفرنس پر مشاورت کی گئی
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت جمعیت کی مرکزی تنظیم موجود نہیں صرف میں اور غفور حیدری عہدہ رکھتے ہیں، میں تنظیم کے بغیر اکیلا فیصلہ نہیں کر سکتا
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ مجوزہ ترمیم کے لیے جے یو آئی نے 80 فیصد مسودہ تیار کر لیا ہے، آئینی ترمیم کا مسودہ جلد مذاکراتی ٹیم کے حوالے کردیں گے
ایوانِ صدر میں بڑوں کی بڑی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Leave a Reply