کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد کردی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس، اِنکم ٹیکس دینے والے صارفین پر نافذ نہیں ہوتا، اگر درخواست گزارانکم ٹیکس ادا کرتے ہیں تو ہم سے رابطہ کرلیتے ہیں وکیل کے الیکٹرک کا کہنا تھا بجلی ایک قابل فروخت شے ہے جس پر ٹیکس لگتے ہیں جب کہ فیول ایڈجسٹمنٹ تیل کی قیمتوں کے مطابق ریگولیٹ ہوتے ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کئی ماہ بعد ہوتے ہیں، اگر کوئی کرایہ دار ہے تو یہ فیول ایڈجسٹمنٹ اس کی حق تلفی ہے
سندھ ہائیکورٹ: بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کے خلاف درخواست مسترد

Leave a Reply