Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
معاشی استحکام میں رکاوٹیں ڈالنے سے بڑی ملک دشمنی نہیں، 2014 جیسی سازش نہیں ہونے دینگے: وزیراعظم – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

معاشی استحکام میں رکاوٹیں ڈالنے سے بڑی ملک دشمنی نہیں، 2014 جیسی سازش نہیں ہونے دینگے: وزیراعظم

اسلام آباد- وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں اور آج ایک بار پھر ملک میں دھرنے جاری ہیں مگر ہم 2014 جیسی کوئی سازش کسی صورت نہیں ہونے دیں گےوفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کراچی واقعے سے چینی اور پاکستانی عوام افسردہ ہیں، چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات ہونے چاہئیں، چینی سفیر کو یقین دلایا ہے کہ ایس سی او کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام منظور کرنے پر ایم ڈی آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آئی ایم ایف ایم ڈی نے بھی تسلیم کیاپاکستان میں اصلاحات لائق تحسین ہے، سعودی عرب، یو اے ای اور چین نے آئی ایم ایف پروگرام میں ہماری مدد کی شہباز شریف کا کہنا تھاکہ چین کے وزیراعظم پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، آج ایک بار پھر ملک میں دھرنے جاری ہیں، پہلے بھی چینی صدر کے دورے کے موقع پردھرنا دیا گیا، 2014 میں جو کچھ کیا گیا اب اس کو دہرایا گیا ہےانہوں نے کہا کہ 2014 کے دھرنے سے چینی صدر کا دورہ 7 ماہ تاخیر کا شکار ہوا، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں احتجاج میں افغان شہری تھے، وفاق پر دن رات چڑھائی کی جارہی ہے، جتھے کو فکر ہے پاکستان ترقی کرگیا تو ہمیں کون پوچھے گا اس لیے پاکستان کی ترقی ایک جتھے کو قبول نہیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملائیشین وزیراعظم کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ تجارت پربات ہوئی، سعودی عرب کا وفد آرہا ہے، 2 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاہدہ ہورہا ہے، سرمایہ کاری وہیں ہوتی ہے جہاں امن ہو، معیشت کے استحکام میں رکاوٹیں ڈالنے سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں، ہم 2014 جیسی کوئی سازش کسی صورت نہیں ہونے دیں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *