Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ملک میں گیس کی ترسیل کا نظام ایک بار پھر خطرے سے دو چار – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ملک میں گیس کی ترسیل کا نظام ایک بار پھر خطرے سے دو چار

اسلام آباد- آر ایل این جی کے استعمال میں اضافے کے بعد ملک میں گیس کی ترسیل کا نظام ایک بار پھر خطرے سے دو چار ہوگیا ہے وزارت توانائی کے سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ملک کا نیشنل گیس ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر خطرے کی زد میں آگیا ہےسرکاری عہدیدار کے مطابق لائن پیک پریشر بنیادی طور پر پاور سیکٹر کی جانب سے آر ایل این جی کے استعمال میں بڑے پیمانے پر کمی کی وجہ سے دوبارہ بڑھ کر 5 ارب کیوبک فٹ (بی سی ایف) کے قریب ہو گیا ہے جو 5 اکتوبر 2024کو 577 ایم ایم سی ایف سے 7اکتوبر 2024کو تین دنوں میں 239 ایم ایم سی ایف (ملین کیوبک فٹ) تک رجسٹرڈ ہواانہوں نے بتایا کہ پائپ لائن میں درآمدی گیس کے علاوہ ملک کی مقامی گیس بھی شامل ہے اور پائپ لائن میں بار بار لائن پریشر سے مین ٹرانسمیشن لائن پھٹ جانے کی صورت میں کسی بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *